اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شمولیت کا آخری روز ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جلد درخواست دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکیج ہے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کی آخری تاریخ ہے۔ اگر آپ مستحق ہیں یا کسی مستحق کو جانتے ہیں تو درخواست دیجئے۔
احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ درخواست دینے کے لیے اپنا یا متعلقہ فرد کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر رات 12 بجے سے قبل ہمیں 8171 پر بھیجیں۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔ آج اس پروگرام میں شامل ہونے کی آخری تاریخ ہے۔ اگر آپ مستحق ہیں یا کسی مستحق کو جانتے ہیں تو ابھی قومی شناختی کارڈ نمبر رات 12 بجے سے پہلے ہمیں 8171 پر بھیجیں۔
جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے۔ pic.twitter.com/vQaxWqPOat
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 19, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میرٹ پر مستحقین کی امداد کر رہا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے 3 روز قبل معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین کی امداد کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم