ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر کھولنا شروع کر دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Apple opening its closed offices in China due to the Corona virus

بیجنگ:مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر دوبارہ کھولنا شروع کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے اسٹور میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا ہے۔

امریکی کمپنی ایپل نے چین کے شہر بیجنگ میں بھی 14 فروری سے اپنے چند بند ریٹیل اسٹورز کو دوبار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مغربی میڈیا کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کا شکوہ

چین کے قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے 1600 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ چین کے صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تصدیق دنیا کے 25 ممالک ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن، جاپان اور فرانس میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آچکا ہے۔

Related Posts