بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4ملزمان زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل
کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مشکوک سمجھتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیاں چلا دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں مبیبنہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے 2 ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلہ، داؤد چورنگی میں فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 موٹر سائیکلز پر 6 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چوری کی گئی موٹر سائیکلز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں پولیس مقابلے کے دوران لانڈھی کے علاقے داؤد چورنگی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا گیا۔

 لانڈھی میں پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم 8 روز قبل فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

 

Related Posts