کراچی میں ایک اور جعلی پولیس مقابلہ، گرفتار زخمی ڈاکو 2 نوجوان بھائی نکلے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں پولیس نے ایک اور جعلی مقابلے میں 2 نوجوان بھائیوں کو زخمی کردیا، مبینہ مقابلے میں گرفتار ملزمان جنہیں ڈاکو قرار دیا گیا، گھر سے برگر کھانے نکلے تھے۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح پولیس نے گزشتہ ماہ 27جولائی کی شب کو دعویٰ کیا کہ ملیر پلیہ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس مقابلے سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے حقیقت آشکار کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار دو بھائیوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتے ہیں۔ بعد ازاں دونوں ہی بھائیوں کو سڑک پر زخمی حالت میں گرا ہوا دکھایا گیا اور پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں ڈاکو ہیں۔

پہلی ویڈیو میں دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کے سامنے بچے دکھائی دیتے ہیں جنہیں گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اہلکار انہیں موٹر سائیکل پر بٹھاتے ہیں۔ دونوں بھائیوں کو ایک ہی بائیک پر اپنے ساتھ لے جایا جاتا ہے۔

دونوں ہی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ دوسری ویڈیو میں زخمی حالت میں گرے ہوئے دونوں بھائیوں کی آنکھوں پر پٹیاں نہیں جس کے بعد الفلاح پولیس کے مقابلے پر سوالات اٹھنے لگے۔ اہلِ خانہ نے پولیس اہلکاروں پر رشوت کا الزام لگا دیا۔

اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ رشوت نہ دینے پر دو بھائیوں کو پکڑ کر قبرستان کے قریب لے جایا گیا۔ دونوں کو زخمی کرکے اسلحے کی برآمدگی ظاہر کردی گئی جبکہ وہ دونوں گھر سے برگر کھانے کیلئے گئے تھے۔ اہلِ خانہ نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بعد ازاں ایس ایس پی کورنگی نے بیان جاری کردیا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس پی لانڈھی انکوائری آفیسر مقرر ہیں۔ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

آج سے 5روز قبل 27 جولائی کو ایس ایچ او الفلاح ہدایت حسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی افراد کی شناخت 20 سالہ نور محمد اور 19 سالہ فہیم کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ دونوں زخمی افراد ڈاکو تھے جنہوں نے پولیس سے مبینہ مقابلہ کیا، تاہم دونوں سگے بھائی ہیں جس کے بعد انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

Related Posts