انور علی کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، کوچز کو آگاہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انور علی کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، کوچز کو آگاہ کر دیا
انور علی کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، کوچز کو آگاہ کر دیا

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہوں نے سندھ کے کوچز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انور علی ملتان میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کر ٹیم سے الگ ہوگئے۔آل راؤنڈر انور علی نے 108 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2670 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی گیند بازی کا بھرپور جادو جگایا جہاں انہوں نے ان میچز میں 349 وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ انور علی نے پاکستان کی جانب سے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 25 نومبر 2013 کو کھیلا تھا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہوں نے 12 اکتوبر 2008 کو اپنا ڈیبیو کیا تھا اور وہ 2016 کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انور علی نے 22 ایک روزہ اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، لیکن وہ ٹیسٹ کیپ ملنے سے محروم رہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انور علی نے پاکستان ٹیم کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

Related Posts