کشمیر بیٹس سیزن 2، انوشے عباسی ایک بار پھر بینڈ کا حصہ بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر بیٹس کا دوسرا سیزن، انوشے عباسی ایک بار پھر بینڈ کاحصہ بن گئیں
کشمیر بیٹس کا دوسرا سیزن، انوشے عباسی ایک بار پھر بینڈ کاحصہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی کشمیر بیٹس سیزن 2 میں ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔

گانے میں انوشے عباسی کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار حیات حسن خان اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

دن چڑھیا ایک پرجوش دھن ہے، جس میں پرانے اسکول کی موسیقی شامل ہے جبکہ دونوں گلوکاروں کی کیمسٹری نے اس گانے کو اور بھی سریلا بنادیا ہے۔

انوشے عباسی نے اپنے نئے گانے سے متعلق کہا کہ یہ گانا دولوگوں کے درمیان گہرے تعلق کی معنی خیزی کو ظاہر کرتا ہے، ایک بار پھر کشمیر بینڈ کا حصہ بنے پر بہت خوش ہوں اور اس بار حسن حیات کے ساتھ جوڑی بنانا بہت اچھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیروز خان کا شراب نوشی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی آواز کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے اور دوبارہ اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ انوشے عباسی اپنی شخصیت اور اداکاری سے نہ صرف تمام رکاوٹوں کو توڑ رہی ہیں بلکہ اب ان کی آواز کو انڈسٹری اور ان کے اپنے مداح بھی بہت پسند کررہے ہیں۔

Related Posts