اسلام آباد: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو کاٹھ کباڑ کی طرح پھینک دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کچھ بھی کریں، ریاستِ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور مستقبل میں آنے والے ان کے پیروکاروں کو کاٹھ کباڑ کی طرح استعمال کرکے پھینکا جائے گا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے استعمال کنندگان ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے ایک بار مقصد پورا ہوجانے پر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔ پاکستان ہمیشہ رہے گا۔
https://twitter.com/Babarlftikhar/status/1218056860361773056
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقہ کار کو نہیں سمجھتے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس عظیم کام کے لیے میں میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے اپنے دور میں کیا۔
مزید پڑھیں: خوشیاں منانے والے ہمارے طریقۂ کار کو نہیں سمجھتے۔ آئی ایس پی آر