کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز، 16 کلومیٹر علاقہ کلیئر، سیکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh High Court orders removal of encroachments from Anda Mor to Manghopir Road

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز، گجر نالہ اور اورنگی نالے پر قائم غیر قانونی تعمیرات گرانے کا عمل جاری، کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سیکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی قیادت میں شہر میں انکرچمنٹ ختم کر نے کا مشن جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ گجر نالہ اور اورنگی نالہ سپریم کورٹ کےاحکامات پر نالوں سے تجاوزات ختم کی جارہی ہیں۔

بشیر صدیقی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گجر نالہ پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،گجر نالہ کے تین مقامات پر آپریشن کے دوران 1600 کمرشل اور رہائش یونٹ مسمار کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اورنگی ٹاؤن نالہ تجاوزات، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا

ضلع وسطی میں لیاقت آباد ،لنڈی کوٹل، اور شفیق موڑ پر بھاری مشینری کے ذریعے کچی پکی تعمیرات مسمار کی جارہی ہے ،26 کلو میٹر تجاوزات سے 9کلو میٹر کا علاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے ،گجر نالہ کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا جبکہ سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان بھی گجر نالہ پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اورنگی نالے پر بھی تین مقامات پر آپریشن جاری ہے ،آپریشن جہانگیر آباد، اسماعیل گوٹھ ، اور چمن سنیما کے علاقوں میں کیا جارھا ھے ،23 کلو میٹر رقبہ پر تجاوزات اورنگی نالہ پر موجود ہے اب تک 7 کلو میٹر کا علاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے ۔

سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی نے بتایا کہ آپریشن میں مزید ہیوی مشینری اور مین پاور کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،آپریشن کے دوران امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی انکروچمنٹ پولیس سٹی وارڈن کے آفیسرز وہ جوان بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ ہر ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر سوئی گیس ، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیم بھی موجود ہیں ۔

Related Posts