اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کارروائیاں، 40 مکانات مسمار،سیکڑوں ایکڑاراضی واگزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کارروائیاں، 40 مکانات مسمار،سیکڑوں ایکڑاراضی واگزار
اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کارروائیاں، 40 مکانات مسمار،سیکڑوں ایکڑاراضی واگزار

اینٹی انکروچمنٹ فورس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کرالی جبکہ متعدد غیر قانونی مکانات بھی مسمار کردیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجو کا کہا ہے کہ کوٹ ڈیجی خیرپور میرس میں زرعی زمین پر گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ اراضی قبضہ سے واگزار کرالی گئی ہے۔

ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجو کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ فورس نے 40 سے زائد غیرقانونی تعمیر شدہ مکانات کو مسمار کردیا گیا، قبضہ مافیا کی جانب سے مکانات اور دیگر تجاوزات قائم کی گئی تھی۔

نوشہروفیروز کنڈیارو میں جنگل کی زمین پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران 2 سو ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی گئی جبکہ کارروائی کے دوران غیرقانونی 20 ٹیوب ویل مشینوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

لطیف آباد آٹّو بھان روڈ پر بھی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، عوامی زمینوں پر قبضہ کی گئی دکانوں، شیڈز اور کمروں کو مسمار کیا گیا ملیر شاہ مرید ڈسٹرکٹ میں زون ٹو کا کامیاب آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 60 ایکڑ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور کیماڑی میں 8 جون سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، منگھوپیر میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، دیہہ جام چاکرو اور بند مراد میں 20 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکرائی گئی.آپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ گھروں دکانوں اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی شہر بھر میں  کارروائیاں، 1140 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Related Posts