انوشے عباسی کی 28ویں سالگرہ سے قبل سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوشے عباسی کی 28ویں سالگرہ سے قبل سرپرائز برتھ ڈے پارٹی
انوشے عباسی کی 28ویں سالگرہ سے قبل سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

پی ٹی وی سے چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کا آغاز کرنے والی فنکارہ انوشے عباسی نے اپنی 28ویں سالگرہ سے قبل رات گئے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی منائی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے عباسی نے ساتھیوں کے ہمراہ رات گئے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی منانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس پر ساتھی فنکاروں اور عوام الناس نے مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیون اسپیسی ہاؤس آف کارڈز کیس ہار گئے، 3کروڑ10لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد

پریانکا چوپڑا کا نک جونس کے بازوؤں پر تبصرہ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

اداکارہ انوشے عباسی کی سالگرہ ہر سال 24 نومبر کو منائی جاتی ہے جو قریب آنے پر ان کی ٹیم نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی رکھی اور خوب ہلا گلا کیا۔ مختصر ویڈیو میں انوشے عباسی کو سرپرائز پارٹی میں بے حد خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ انوشے عباسی نے کہا کہ میری ٹیم نے میری سالگرہ سے قبل سرپرائز برتھ ڈے پارٹی رکھ لی جس پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ویڈیو میں ٹیم اور انوشے سالگرہ کے موقعے پر گروپ فوٹو کھنچواتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ انوشے عباسی نے میرا سائیں 2، میری سہیلی میری ہم جولی، ٹوٹے ہوئے پر، ننھی، پیارے افضل، ملکہ عالیہ، بھنور اور رقصِ بسمل جیسے ڈراموں میں کام کرکے بے مثال شہرت حاصل کی ہے۔

آج سے 7سال قبل انوشے عباسی نے اداکار عینان عارف سے شادی کر لی جس کے بعد   بھی انہوں نے شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑی اور انسٹاگرام پر بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

Related Posts