کراچی: وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ایک اور روٹ پرپیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، نیا روٹ آر 12 کھوکھراپار تا صدر 25 کلو میٹر پر محیط ہوگا، بس سعودآباد، کالابورڈ، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد، ایف ٹی سی سے گزرے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کی عوام مستقبل میں مزید نئی بسز سے مستفید ہوسکے گی، حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجد بھی شہر میں نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا
گزشتہ روز وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہاتھا کہ نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس آج سے شروع ہوگی۔ کراچی میں یہ نیا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ روٹ کا آغاز چیک پوسٹ 5 سے کیا جائے گا۔ الیکٹرک بس صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی اور ملینیم اسٹاپ تک جائے گی۔