ایک اور لاک ڈاؤن لگانے کی وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ملک بھر میں ہدایات کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے لاک ڈاؤن پابندیوں کو کم کرنے کے کچھ ہی دن بعد ایک بار پھر وارننگ دی ہے کہ اگر حفاظتی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت لاک ڈاؤن لگادیا جائیگا۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران مزید 731 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے اور 16 اموات ہوئیں۔ جب سے لاک ڈاؤن کو کم کیا گیا اس وقت سے صوبے میں کیسزمیں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ کاروبار دوبارہ کھولنے کے لئے بطور پیشگی شرائط پر عمل نہیں کیا جارہااور اب بدترین خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں۔

حکومت نے لوگوں کو شاپنگ سینٹرز جانے کے حوالے سے معاشرتی دوری کی ہدایات دی تھیں جن پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، دکانوں پر ہجوم اور دکاندار وں کی جانب سے ماسک نہ پہننے اور ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کراچی میں حکام نے صدر اور شہر کے دیگرعلاقوں میں بڑی مارکیٹوں کو سیل کردیاہے

گورنر سندھ نے ایک آرڈیننس پر بھی دستخط کردیئے ہیں جس میں وبائی مرض پھیلانے والے فردپر دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے۔ یہ ضروری ہے کہ وائرس پھیلانے کے لئے ذمہ دار پائے جانے والے اداروں اور افراد کو سزا دی جائے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ آرڈیننس کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شہریوں کی غیرسنجیدگی نے حکومت کو دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کردیاہے۔ مارکیٹس کھولنے کے بعد بازاروں میں عید کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ ہے ،لوگ عید کیلئے خریداری مکمل کرنے کے لئے نکل پڑے ہیں۔

مارکیٹس کھلنا اور معمولات زندگی کسی حد تک بحال ہونا خوش آئند ہے لیکن ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہدایات پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

ملک میں بڑے اجتماعات کی وجہ سے اس سال عید بہت مختلف ہوگی اور کچھ لوگ عید کی نماز پر پابندی کے حوالے سے بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں  جبکہ کل یوم شہادت حضرت علی کا جلوس بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔

وبائی مرض نے یقیناً ہمارے معاشرے اور طرز زندگی کو متاثر کیا ہے اور ایک طویل عرصے تک ہم پر اس کے اثرات ہوسکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ شاید نیا کورونا وائرس کبھی ختم نہیں جاسکتا اور ہمیں اس کے ساتھ رہنا پڑے گا۔ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنا ہوگا اور اس کے نتائج کے ل تیار رہنا ہوگا۔

Related Posts