کراچی میں اومی کرون کا ایک اور کیس، مریض ہوٹل سے بھاگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another case of omicron surfaces in Karachi

کراچی: شہر قائد میں اومی کرون کا ایک اور کیس سامنے آگیا، برطانیہ سے آنیوالا مریض ہوٹل سے بھا گ گیا۔

کراچی میں ایک خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد برطانیہ سے آنیوالے شہری میں بھی اومی کرون کا شبہ تھا تاہم وہ ہوٹل میں قرنطینہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق پر کراچی کے 2 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیاہےجبکہ عوامی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں:اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

وزیرِ صحت سندھ نے 9 دسمبر کو ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک تحقیقات جاری ہیں۔ 57سالہ مریضہ میں وائرس کی علامات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts