کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید چھ روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے صارفین چھ روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کر دی۔

کے الیکٹرک بلوں پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

حکومتی درخواست پر نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، نیپرااتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین اپریل سے سے جون تک اوسطا4روپے 76پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے۔

نیپرا حکام کے مطابق کہ الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا تکنیکی کام مکمل، کوئی رکاوٹ نہیں۔افغانستان

حکام نے کہا کہ ملک میں یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہو گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بیس ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Related Posts