اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل ریاض حنیف راہی کی طرف سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے  حکومت مخالف مارچ کے خلاف دائر کردہ درخواست میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ساتھ وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین نیب، چیئرمین پیمرا اور وفاق کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا کو آزادی مارچ سے روکا جائے کیونکہ وہ اسلام آباد کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد کو مفلوج بنانے سے روکا جائے۔ اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے جبکہ ناموس رسالت کے نام پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے دھرنے کا اعلان کیا ہے جس سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں درخواست وصول کر لی گئی ہے جبکہ درخواست پر مولانا فضل الرحمان کے حق میں یا خلاف  فیصلہ کرنے کے لیےچیف جسٹس ہائی کورٹ کل سماعت کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دے دیا۔

حمزہ علی عباسی نے 3 روز قبل اپنے بیان میں   کہا کہ افسوس کی بات ہے فضل الرحمن ناموس رسالتؐ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں، آخر کیوں ؟

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ، اداکار حمزہ علی عباسی کی شدید تنقید

Related Posts