راولپنڈی :میاں میال میں خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ماں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے خواتین اور بچوں کو قتل کرنیکا اعتراف کرلیا۔
راولپنڈی تھانہ چونترہ کے گاؤں میاں میال میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے اور خواتین سمیت بچوں کے قتل میں ملوث سفاک درندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
دو مرکزی ملزمان سمیت چار مزید نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکاہےگرفتار شدہ مرکزی ملزمان میں ربنواز کے دو بیٹے دانش اور اکرم شامل ہیں جبکہ ربنواز کے بھتیجے عاقب اور بھائی اشرف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
گرفتار شدہ درندہ صفت انسان مرکزی ملزم دانش نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، مرکزی ملزم دانش کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں 7 خواتین اور 2 بچوں کا قتل، 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا