سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 376کیسز سامنے آئے،وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 376 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ صوبے میں اس وبا کا شکار ایک اور شخص دم توڑ گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9404 نمونوں کی جانچ کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اس عرصے کے دوران مزید 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک کورونا وائرس کا شکار ایک شخص جان کی بازی بھی ہار گیا، جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4530 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں آج مزید 154 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد یہاں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 257804 ہوچکی ہے۔وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 3396790 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

جن میں سے مجموعی طور پر 269125 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 6791 مریضِ زیر علاج ہیں، جن میں سے 6452 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 337 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے 376 نئے کیسز میں سے 206 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے اس کے ضلع شرقی سے 108، ضلع جنوبی سے 59، ملیر سے 14، ضلع وسطی سے 13، غربی سے 12 اور کورنگی سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Posts