منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معروف اداکارہ منشا پاشا اورقانون دان جبران ناصر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اداکارہ منشا پاشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شادی کی تصدیق کی۔

منشا پاشا تصویر میں ماتھے پر ٹیکا سجائے سنہرے رنگ کے شادی کے عروسی لباس ملبوس نظر آرہی ہیں، جبکہ جبران ناصر نے کریم رنگ کی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

منشا پاشا کے تصویر کے شیئر کرنے کے بعد ہزاروں چاہنے والوں کی جانب سے لائک اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،یاد رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی۔

خاندانی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کے نکاح کی تقریب کراچی میں ایک رشتے دار کے گھر پر منعقد کی گئی، جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔کورونا پابندیوں کے باعث زیادہ افراد کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

Related Posts