کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریض انتقال کرگئے جبکہ 543 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 314افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9018 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 543 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ تشخیص کی شرح کا 6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریض انتقال کر گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد4033 ہوچکی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید314 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد225297ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک2745153نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 248269 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت18939مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 18160 گھروں میں۔
15آئسولیشن سینٹرز میں اور764مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 699مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے543 نئے کیسز میں سے350 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 161،ضلع جنوبی 132، ملیر 25، ضلع وسطی 22، کورنگی اور ضلع غربی میں سے 5۔ 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 42،ٹنڈو محمد خان 39، خیرپور 20،عمر کوٹ 16، گھوٹکی 14، جیکب آباد 12،ٹنڈو الہیار 11، میرپور خاص 8، سکھر 2، جامشورواور سجاول میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔