گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1390 کیسز رپورٹ ہوئے اور 1043 صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے پیر کے دن وزیراعلی ہاس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13044 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں 1390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.7 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 20 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6235 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 5162353 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 401773 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 1043 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 347459 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 86.4فیصد بنتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اسوقت 48079 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 46516 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 1518 مریض مختلف اسپتالوں اور 45 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1339 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 105 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 1390نئے کیسز میں شہر کراچی سے 870 سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 34لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 7ہزار ہلاک

ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کو بیان کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201961 ویکسین لگائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 8257704 ویکسین لگائی جاچکی ہیں جو کہ آبادی کا 24.03 فیصد بنتا ہے۔

Related Posts