لکھنئو میں انجمن وظیفہ سادات کا سالانہ اجلاس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 انجمن وظیفہ سادات و مومنین علیگڑھ کا دو روزہ سالانہ جلسہ گلشن واسطی سرفراز گنج لکھنئو میں منعقد ہوا۔

انجمن وظیفہ سادات و مومنین ایک فلاحی قومی اداراہ ہے۔ 1912ء میں قائم یہ ادارہ قوم کے ہونہار اور معاشی طور پر کمزور طلباء کی منظم طریقہ سے مالی امداد کے ساتھ طلباء کو تعلیم کے منازل و مراتب کو طے کرنے، بہتر کیرئیر، ملازمت و پیشہ کے انتخاب میں مدد بھی کرتی ہے۔

کارکن کمیٹی کے اس دو روزہ اجلاس میں انجمن کے دستور العمل کی روشنی میں کارکن کمیٹی کے ممبران نے ایجنڈا کے مطابق مباحثہ، گفت و شنید، مذاکرہ و مناظرہ انجام دئے۔ آڈت و تمام شعبہ جات کی رپورٹس، صدر انجمن عالم حسین رضوی کےخطبہ صدارت، جنرل سکریڑی محمد محسن کی رپورٹ و دیکر ممبران کارکن کمیٹی، لوکل سکریٹریز و ممبران کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس کے علاوہ انجمن کے تمسکات، بجٹ، تقسیم وظیفہ و دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کی ملازمتوں پرپابندی پرتنقید، طالبان کی وضاحت سامنے آگئی

اس جلسہ عام میں انجمن کے ذمہ داران نے اپنی تقاریر کے ذریعہ علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انجمن کی تاریخ اور خدمات سے متعارف کرایا۔ اس جلسہ کی صدارت سماجی کارکن رفعت فاطمہ نے کی۔

کافی عرصہ کے بعد انجمن نے اپنے صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب ‎با اِتفاق کُلی کیا۔ صدر کے عہدہ کے لئے علی ظفر عابدی کانپور منتخب ہوئے اور انکی تجویز پر نائب صدر کے عہدہ پر صغیر عابد رضوی صاحب ایڈووکیٹ بہرائچ کو منتخب کیا گیا۔ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے اصغر مہدی لکھنؤ کا انتخاب ہوا اور ان کی تجویز پر ذوالقرنین حیدر اناؤ و مصطفیٰ بلگرامی علیگڑھ کو جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں کے لئے چنا گیا۔ اسکے بعد مختلف شعبہ جات کے سکریٹریز کو منتخب کیا گیا۔

Related Posts