لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بارمریم آباد شیخو پورہ میں مسیحیوں کے سب سے بڑے سالانہ اجتماع زیارت مقدسہ مریم کی سہ روزہ تقریبات منسوخ کردی گئیں۔
پاکستان میں بسنے والے مسیحی ہر سال ستمبر کے آغاز میں بی بی مریم کے جنم دن کی یاد میں 3 روزہ عبادتی پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں ملک بھر سے مسیحی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے خدشات کے پیش نظر لاہور ڈایوسیس کے بشپ سباسٹین فرانسس شاء نے امسال مریم آباد میں شیخوپورہ میں زیارت مقدسہ مریم کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس خدا کی طرف سے ایک آزمائش ہے، کارڈینل جوزف کوٹس