لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انٹر سٹی بسوں، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں کے حوالے سے مسافروں کیلئے بڑی خوش خبری سامنے آگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جن میں کیے گئے فیصلوں کے فوری اطلاق پر اتفاق کیا گیا ہے۔

موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کرے گی، پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فی صد فیصد تک کمی کی جائے گی۔

نگران وزیراعظم کا دورہ، چین کو پاکستان میں گرین انرجی پر سرمایہ کاری کی دعوت

انٹر سٹی اے سی، نان اے سی بسوں کے کرایوں میں فوراً 15 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کریں گے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کی نقل وحمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Posts