کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ایف سی اور ڈومینوز پر مشتعل افراد کا حملہ، شدید توڑ پھوڑ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل سے وابستگی کی بنا پر عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے، فوٹو ایم ایم نیوز

کراچی میں ڈیفینس خیابان اتحاد سگنل پر دو غیر ملکی ریسٹورنٹس چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرنے کے بعد ریسٹورنٹس پر توڑ پھوڑ کر دی۔

واقعہ منگل کی شام ڈیفینس فیز ٹو خیابان اتحاد سگنل پر پیش آیا، جہاں قریب ہی واقع غیر ملکی فوڈ چین کے ایف سی اور ڈومینوز کی فرنچائزز پر مشتعل افراد کے حملے کے بعد ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم کے معاملے پر مشتعل افراد نے غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی، نجی ریسٹورینٹ کا مرکزی شیشہ توڑ دیا، موقع سے شیشہ توڑنے والے ایک شخص کو ہتھوڑے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے دن بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں اسرائیل نواز غیر ملکی فوڈ چینز فرنچائزز پر حملے کیے گئے ہیں۔

Related Posts