انجلینا جولی کو بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے لئے خاتون ساتھی کی تلاش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Angelina Jolie open to dating, looking for love in women after split with Brad Pitt?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اب اپنے لئے خاتون ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے۔

مردوں میں عدم دلچسپی کے باعث انجلینا جولی کے حوالے سے کئی افواہیں بھی زیر گردش تھیں تاہم اب اطلاعات یہ موصول ہورہی ہیں کہ اداکارہ نے خاتون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بریڈ پٹ کی سابقہ ​​اہلیہ انجلینا جولی ایک عورت سے پیار کرنا چاہتی ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انجلینا جولی ایک خاتون پارٹنر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی مردوں کے بجائے ہم جنس پرستی کو ترجیح دیتی ہیں ، ماضی میں مردوں کے ان کے کئی معاشقے منظر عام پر آئے تاہم اب انجلینا جولی نے زندگی کے اہم موڑ پر کسی عورت کو پارٹنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ماضی میں بھی ایک عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتی تھیں ۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ خوبرہ اداکارہ ایک حساس خاتون کی تلاش کر رہی ہے جو انجلینا جولی کی فکری ، جسمانی اور جذباتی طور پر بہتر طور پر دیکھ بھال کرسکے۔

Related Posts