اے این ایف کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والےمُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم منڈی بہا الدین کا رہائشی ہے۔

دوسری کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

علاوہ ازیں چمن بائی پاس کے قریب 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1604 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ جبکہ کوئٹہ ہزار گنجی چوک کے قریب ایک کارروائی میں بس سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ منشیات بس کی چھت میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

حکام نے تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔