اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 97کیپسول برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 97کیپسول برآمد
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 97کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 97 کیپسول برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے پشاور کے رہائشی حمزہ کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 97 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 760 گرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی کے 181 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کیلئے روانہ ہورہا تھا جسے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ائیرپورٹ پر مسافر کے جسم سے منشیات برآمدگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ متعدد مسافر جسم میں منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لقمان نامی مسافر سے منشیات برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لقمان بذریعہ پرواز نمبر پی کے 187  بحرین روانہ ہورہا تھا۔ ملزم  نے آئس تولیے میں جذب کی ہوئی تھی۔

 

Related Posts