ڈی جی خان، سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی طور پر بحال ہونا شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی خان، سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی طور پر بحال ہونا شروع
ڈی جی خان، سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی طور پر بحال ہونا شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی بحال ہوئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی جی خان ضلع کے متاثرہ علاقوں میں پانی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جی خان میں گڑدو کے مقام پر پہاڑی تودہ ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب بلوچستان شاہراہ بحال کر دی گئی ہے۔

ڈی جی خان کے ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جلیبی موڑ پر عارضی اسٹیل کا پل قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے صوبے میں ٹرین سروس تاحال معطل ہے، ریل کا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے لئے نقل و حمل مشکل ہوگئی ہے۔

نصیرآباد میں ریلوے ٹریک بہہ جانے اور ہرک ریلوے پل ٹوٹ جانے سے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 10 روز سے جبکہ ایران کیلئے ایک ماہ سے معطل ہے۔

اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز تک صوبے کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Related Posts