سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل، پی آر سی لازمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل، پی آر سی لازمی
سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل، پی آر سی لازمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل اور پی آر سی کو لازمی قرار دے دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں دستاویزات نہ رکھنے والے طلبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

شہریت کے ثبوت کے طور پر عموماً شناختی کارڈ کو ہی کافی سمجھا جاتا ہے جبکہ ڈومیسائل اور پی آر سی سرکاری محکموں میں نوکری کے خواہش مند شہریوں کیلئے لازمی ہوتا ہے تاہم سندھ حکومت نے طلبہ کیلئے بھی دونوں دستاویزات لازمی قرار دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل اور پی آر سی لازمی قرار دینے کے باعث طلبہ کو ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ داخلے کے وقت عائد کی گئی شرائط کے باعث بے شمار طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرط غیر ضروری ہے۔

عموماً طلبہ و طالبات سرکاری کالجز میں داخلوں سے قبل آن لائن فارم پر کرتے ہیں اور شناختی کارڈ کے علاوہ گزشتہ تعلیمی اسناد کا ریکارڈ بھی کالجز میں جمع کرایا جاتا ہے جس کے بعد جا کر طلبہ وطالبات کا داخلہ ہوتا ہے تاہم اب طلبہ ڈومیسائل اور پی آر سی کیلئے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا ریکارڈ بلکہ بائیو میٹرک بھی محکمۂ تعلیم کو فراہم کیاجاچکا۔ اگر وزیر اعلیٰ سندھ نے صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی رکھنے والوں کو غیر ضروری ترجیح دی جانے لگی۔ 

Related Posts