پاکستان کی مشہورومعروف مٹھائی اندرسے، ایک بار ضرور کھائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی مشہورومعروف مٹھائی اندرسے، ایک بار ضرور کھائیں
پاکستان کی مشہورومعروف مٹھائی اندرسے، ایک بار ضرور کھائیں

پاکستانی قوم مٹھائیوں کی رسیا مشہور ہے، مٹھائیوں، میٹھی ڈشز اور کنفکشنری آئٹمز کی بہت سی قسمیں ہیں، تاہم ان میں  سے بعض سے آج کی نئی نسل واقف نظر نہیں آتی۔

آئیے آپ کو پاکستان بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے شہر لاہور اور قصور کی مشہور سوغات اندرسے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ مٹھائی آج کل پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے، حالانکہ یہ بے حد لذیذ اور مزیدار ہوتی ہے۔ 

اندرسے ایک ایسی مٹھائی ہے جسے چاول کے آٹے سے روایتی انداز میں تیار کیا جاتا ہے۔ پہلے پہل اندرسے کو گڑ کی مدد سے تیار کیا جاتا تھا، تاہم آج کل لوگ اسے چینی کے ساتھ پسند کرتے ہیں۔

اِس مٹھائی کو کراچی کے لوگ شادی بیاہ میں بے حد پسند کرتے ہیں اور آرڈر پر بھی تیار کرواتے ہیں۔ چاول کے آٹے اور چینی کے ساتھ ساتھ اس کی تیاری میں میدہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

چاول کے آٹےاور میدے کے آمیزے کو ایک بار اچھی طرح  مکس کرنے کے بعد کافی وقت کیلئے ٹھنڈا ہونے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پھر اس پر تل لگا کر کڑاہی میں بھونا جاتا ہے۔ 

کوکنگ آئل  میں بھونے جانے کے بعد انرسے کی مٹھائی تیار ہوجاتی ہے جسے دائروی شکل میں دیگر اشکال کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی مٹھائی کا شوق رکھتے ہیں تو انرسے بھی ایک ایسی مٹھائی ہے جسے آپ ایک بار ضرور کھائیں۔ مٹھائی تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ انرسے کو ایک بار آزمانے والا اسے بار بار ضرور کھاتا ہے۔ 

مٹھائی کی مشہور سوغات ہونے کے باعث انرسے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام شہروں بالخصوص لاہور اور قصور میں آسانی سے دستیاب ہے۔ آج کل کراچی میں انرسے کی فروخت 360 روپے فی کلو کے حساب سے کی جاتی ہے۔ 

Related Posts