“ادلے کا بدلہ”، پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دیر پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سے بھارت بھاگ جانے والی سیما رند کی طرح ایک شادی شدہ بھارتی لڑکی دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سیما ہی کی طرح انجو کے حوالے سے سرکاری ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس قانونی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، تاہم اس بار یہ کہانی ایک بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی ہے، اور جوڑے کو قانونی رکاوٹیں درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چار بچوں سمیت انڈیا بھاگنے والی پاکستانی خاتون نے دوست سے شادی کیلئے ہندو مذہب اپنالیا

بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہوئی، جو پیار میں تبدیل ہوگئی اور انجو دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی لڑکی انجو جمعہ کے دن پاکستان پہنچی تھی۔ دیربالا پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انجو دیربالا پہنچ چکی ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی لڑکی انجو کا کہنا ہے کہ اس کی نصراللہ سے فیس بک پر 4 سال پہلے دوستی ہوئی تھی، جو اب محبت میں بدل چکی ہے اور میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔

نصر الله کے گھر والوں نے بتایا کہ انجو بھارت میں شادی شدہ ہے اور وہاں نوکری کرتی ہے اور وہ پاکستان میں شادی کی غرض سے نہیں بلکہ سیر کے لیے آئی ہے۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ لڑکی انجو قانونی طور پر ویزے کے ذریعے واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہوئی اور پھر اسلام آباد پہنچی، جہاں سے اسے نصراللہ نے ساتھ لیا اور دونوں دیر بالا پہنچے۔

Related Posts