پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی
پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

لاہور: آسٹریلوی راؤنڈر جیمز فالکنر کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر کومستقبل میں ایونٹ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فالکنر کے قابل مذمت رویے پر مایوس ہے جو 2021 میں پی ایس ایل کے ابوظہبی لیگ کا بھی حصہ تھے اور تمام شرکاء کے ساتھ انتہائی احترام کا ہمیشہ سلوک رکھا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے متفقہ طور پرفیصلہ کیا ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو مستقبل میں ایونٹ کے ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ جیمز فالکنر کی سنگین بدتمیزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کے الزامات پی سی بی، اور پاکستان سپر لیگ کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل ایونٹ کوشروع ہوئے سات سال عرصہ بیت چکا ہے، تاہم اس دوران کسی بھی غیر ملکی کرکٹرز نے کنٹریکٹ کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔ اس کے بجائے تمام کھلاڑیوں نے صرف پی سی بی کی کوششوں کو سراہا اور ان کے قیام اور شرکت کو عملی طور پر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کے لیے سراہا۔

بیان کے مطابق اس بات سے یہ حقیقت سے سامنے آتی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کرکٹرز 2016 سے مسلسل پی سی بی کے ایونٹ کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کو مضبوط برانڈ بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

جنوری 2022 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا میں موجود ایک آف شور اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم جیمز فالکنر کی 70 فیصد ادائیگی یو کے میں ان کے آف شور اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی تھی۔ جیمز فالکنر نے اس منتقلی کی تصدیق کی۔

معاہدے کے مطابق انہیں تمام ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، بقیہ 30 فیصد ادائیگی پی ایس ایل 2022 کے اختتام کے 40 روز کے اندر کی جانی تھی، تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی کہ آیا وہ ادائیگی کی جائے یا نہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ذمہ دارانہ ادارے کی حیثیت سے جمعہ کی دوپہر کو جیمز فالکنر سے رابطہ کیاگیا تھا۔اس دوران توہین آمیز رویے کے باوجود جیمز فالکنر کو یقین دلایا گیا کہ ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا اور فوری طور پر اپنے سفری انتظامات ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ سے تنازع، جیمز فوکنر نے پی ایس ایل چھوڑ دیا

جیمز فالکنر نے اپنی روانگی سے قبل ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں ہوٹل کا خسارہ پورا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پی سی بی کو ایمیگریشن حکام سے بھی جیمز فالکنر کے رویے کی شکایات موصول ہوئیں جو وہاں گالم گلوچ کررہے تھے۔

Related Posts