حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمان حجازِ مقدس کا سفر کرتے ہیں لیکن بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے ایک غیر معمولی اور متاثر کن طریقہ اختیار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ عدنان نامی نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ سے رواں برس کے آغاز میں سائیکل پر سفر کا آغاز کیا۔
عدنان کا سفر مختلف یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے ہوتا ہوا بالآخر سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر ہوا، جہاں وہ اب حج کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
عدنان نے اپنے اس طویل اور صبر آزما سفر کے دوران جرمنی، آسٹریا، ہنگری، بلغاریہ، ترکی، شام، اردن اور پھر سعودی عرب کا سفر کیا۔ انہوں نے 6,500 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ تقریباً 4 ماہ میں مکمل کیا۔
عدنان نے کہا کہیہ سفر میرے لیے صرف ایک جسمانی مشق نہیں تھا بلکہ روحانی طور پر بھی بہت گہرا اور جذباتی تجربہ تھا۔ راستے میں مجھے جس محبت، مہمان نوازی اور دعاؤں سے نوازا گیا، وہ میرے لیے غیر متوقع اور بے حد قیمتی ہیں۔”
مکہ مکرمہ پہنچنے پر سعودی شہریوں، سیکیورٹی حکام اور دیگر عازمین نے عدنان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اور اس کی حوصلہ مندی کو سراہا۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عدنان کو مکمل سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ آرام دہ انداز میں فریضۂ حج ادا کرسکے۔