مصر کی سرحد کے قریب تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا حملہ آور ایک مصری پولیس اہلکار نکلا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مصری فوج کے ساتھ واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے اور فوجی علاقے میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں تاکہ مزید حملہ آوروں کی نشان دہی کی جا سکے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مصری حملہ آور مارا گیا ہے۔
دوسری جانب مصری فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصری سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکار سرحدی علاقے میں ‘منشیات کے ایک اسمگلر’ کا تعاقب کر رہے تھے۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں بتایا کہ ہفتہ کے روز مصر کے ساتھ اسرائیل کی جنوبی سرحد کے قریب ایک “سکیورٹی واقعے” میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ہگاری نے مزید بتایا کہ ہفتے کی صبح پاران علاقائی ڈویژن کے علاقے میں ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔