کشتی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران کشتی سے 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔

کسٹم انفورسمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور عامر اقبال نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کموڈور عامراقبال نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 2 اسمگلرز اور ایک کشتی کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ دوسری کشتی میں موجود اسمگلرز کشتی سمیت فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلستانِ جوہر میں ڈاکو ایک کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

انہوں نے مزید بتایا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی میں موجود منشیات کو سمندر میں پھینک دیا، تاہم میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر میں پھینکی گئی 700 کلو گرام حشیش برآمد کرلی، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات اور ملزمان کو کراچی منتقلی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts