ٹک ٹاک نے 18،000 ہزار پاکستانی طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا نے 18،000 ہزارپاکستانی طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطی و جنوبی ایشیاء فرح توکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف کونٹینٹ پیش کرتا ہے، ہمیں پاکستان میں آئندہ نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے ملک بھر میں خواندگی کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

دوسری جانب ایڈکاسا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد تنویر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے مواد میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور خصوصی طور پر طلباء کی دلچسپی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، پاکستان کو جدید اور معیاری تعلیمی وسائل کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو مقابلے کی دنیا میں مدد فراہم کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب بغیر انٹرنیٹ کے چلانا بھی ممکن ہوگیا

معلوم رہے کہ ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے اعلا کردہ وظائف غریب اور کم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کے لئے حصول علم کی راہ میں حائل مشلات کو دور کیا جا سکے۔

Related Posts