معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے جو جنگ کر رہے ہیں، اس کی خوشی منانا کسی دعوت سے کم نہیں تھا۔
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، معروف گلوکار دوست سمیت قتل
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم ممنوعہ منشیات کو ٹھکانے لگانے کا کوئی دوسرا طریقہ ڈھونڈ لیتے، تاہم منشیات جلانے سے بھی منشیات کو روکنے کے دلیرانہ عزم کااظہار ہوتا ہے۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے برآمد کی گئی مبینہ منشیات کو جلانے کے پس منظر کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جسے 12 ہزار سے زائد مداحوں نے پسند کیا۔
جلتی ہوئی منشیات کے ساتھ سیلفی
آمنہ الیاس کی شیئر کی گئی مختصر سی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے موبائل سے ایک سیلفی کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آزاد ذرائع سے یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا پس منظر میں منشیات ہی جلائی گئی تھیں، یا کچھ اور؟ تاہم عوام کی بڑی تعداد آمنہ الیاس کے بیان کو سراہ رہی ہے۔