آمنہ الیاس کو ملائیکا اروڑہ کا بولڈ انداز کاپی کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس کو بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑہ کا بولڈ انداز کاپی کرنا مہنگا پڑگیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو گردش کررہے جس میں انہیں بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑہ کا بولڈ انداز کاپی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں آمنہ الیاس کو تنگ چھوٹی سی جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے اور ہاتھ میں انہوں نے کولڈڈرنک پکڑی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں انھیں بھارتی اداکارہ کے چلنے کے انداز کو کاپی کرتے اور فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہالی وڈ سپر ہیرو ’شیزام‘ کا پاکستانی شائقین کیلئے خصوصی پیغام

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ آمنہ الیاس کی ویڈیو پر سخت تنقید کی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے ایک ہی تیر سے دو شکار کیے، یعنی انہوں نے ملائیکا اروڑہ پر تنقید بھی کی اور اپنی تشہیر بھی کی۔

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس شکل و صورت اور جسامت میں ملائیکا اروڑا کی طرح ہی لگتی ہیں۔ کچھ صارفین نے آمنہ الیاس کو ’دراز‘ کی ملائیکا اروڑا قرار دیا اور کچھ نے انہیں بتایا کہ اگر ان کی ویڈیو پر بھارتیوں نے جواب دیا تو پھر سب برا مان جائیں گے۔

Related Posts