عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم؟ امیر مقام نے بڑی پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا چیپٹر کلوز ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے امورِ کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بدعنوانی کے تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے۔ ان کے صوبائی وزراء اپنی حکومت، رہنما اور وزیروں کی بدعنوانی کے گواہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے قانون ساز مختلف عوامی ترقیاتی اسکیمز میں کمیشن حاصل کرنے کیلئے برسر پیکار ہیں۔ تحریکِ انصاف اور کارکنان صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کی فکر نہیں۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس، گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کے دعویدار تھے، اس پر افسوس ہے۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت یونیورسٹیز کی زمین بیچنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ گزشتہ 12سال سے صوبے پر حکومت کرنے والی پی ٹی آئی نے عوامی ترقیاتی پراجیکٹس میں تبدیلی نہیں کی۔

Related Posts