عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو خاموش رہنے کی وارننگ، تھپڑ کی دھمکی بھی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

amir liaqat fawad chaudhry

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کے بعد عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو خاموش رہنے کی وارننگ کے ساتھ تھپڑ کی دھمکی بھی دیدی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے معاملات سے فواد چوہدری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔

 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 4 اکتوبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے ایم این اے کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف بھی چھوڑ چکا ہوں، عامر لیاقت

نجی ٹی وی نے عامر لیاقت حسین کو نامناسب رویے کے باعث عہدے سے ہٹادیا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

کچھ عرصے سے عامر لیاقت حسین کے تحریکِ انصاف کی قیادت، وزیر اعظم اور سندھ اور کراچی کی پی ٹی آئی لیڈر شپ سے اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ قبل ازیں رکنِ اسمبلی نجیب ہارون بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

Related Posts