کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
معروف ٹی وی میزبان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا گھر توڑنے والے بچوگے تم بھی نہیں، جلد بشریٰ بیگم بھی تمہیں چھوڑ جائینگی۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ ’’ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے‘‘۔
عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟