لندن : برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے برطانیہ اور پاکستان کی معروف شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کریں۔
ایک ٹویٹ میں عامر خان کا کہنا ہے کہ میں برطانیہ اور پاکستان کی مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں سے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنے کی گزارش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب آپ کھیلوں کے میدان ، اسٹیج اور بڑی اسکرین پر ہوتے ہیں تو یہی مل آپ سب کی مدد کرتا ہے۔
باکسر عامر خان نے اپنی چار منزلہ عمارت کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کیلئے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو بھی پیش کیا تھا تاکہ مریضوں کو ایڈجسٹ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ باکسر عامر خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا