متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ متحدہ علماء محاذ پاکستان نے فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کو ناکام بنادیا، صحابہ و اہل بیت اطہارؑ دونوں کی محبت جزو ایمان ہیں۔
مولانا محمد امین انصاری نے کہا کہ صحابہ و اہل بیت بل کسی کے خلاف اور کسی کی فتح یا شکست کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بل امن و اتحاد کا مظہر ہے، اعتدال و صلح جوئی اور امن کی راہ قائم رکھنی چایئے۔
انہوں نے کہا کہ اعتدال پسند، صلح جو علماء مشائخ وحدت امت و استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے اور شیعہ سنی کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
محمد امین انصاری نے کہا کہ پاکستان واحد دنیا کی اسلامی، نظریاتی و ایٹمی عظیم الشان ریاست ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و خصوصی انعام کے طور پر اسلام کے نام پر شب قدر میں معرض وجود میں آئی۔
محمد امین انصاری نے کہا کہ پاکستان واحد دنیا کی اسلامی، نظریاتی و ایٹمی عظیم الشان ریاست ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و خصوصی انعام کے طور پر اسلام کے نام پر شب قدر میں معرض وجود میں آئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پاکستان علمائے حق نے بڑی قربانیوں کے ساتھ بنایا تھا، اب ان مشکل ترین سنگین حالات میں بھی پاکستان کی حفاظت بقاء و سلامتی کیلئے بھی متحدہو کر اپنا کردار اداکریں گے اور ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔