فوربز: امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوربز: امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا
فوربز: امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

فوربز نامی مشہورومعروف امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان تین بہترین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران مثبت پیش رفت کی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق پاکستان رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیش رفت کرنے والے ممالک کی لسٹ میں 32ویں نمبر سے 14ویں نمبر پر آچکا ہے جبکہ خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی ترقی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں 2.33 فیصد تک کی کمی کردی

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کاروباری معاملات میں سرمایہ کاری میں آسانی اور خواتین کی قیادت کے حوالےسے پاکستان کے درجے میں غیر معمولی بہتری نوٹ کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے نئے مقامات اور اپنے پسندیدہ جگہوں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں  گزشتہ روز اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ان خصوصی کرایوں کی 18 نومبر 2019 تک بکنگ کرواکر 12 نومبر سے 2019 سے لیکر 30 ستمبر 2020 کے درمیان سفر کیا جاسکتا ہے۔

خصوصی کرایوں کے ساتھ مسافر دبئی سمیت ایمریٹس کے نیٹ ورک میں شامل 150 سے زائد شہروں کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

Related Posts