امریکی وزیر خارجہ کس پاکستانی گلوکار کے مداح ہیں؟ جانئے
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پر اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی فہرست شیئر کردی۔
انٹونی بلنکن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت ’ارادے‘ بھی شامل ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں انٹونی بلنکن نے لکھا کہ ہر کوئی اچھی دھن ، مہارت سے بجائے جانے والے ساز اور زبردست آواز کی تعریف کرسکتا ہے۔
Music transcends differences. Everyone can appreciate a good beat, a skillfully played instrument, and great vocals – this is why music brings people together. If you don’t believe me, listen to some of my favorite tunes from around the world this year: https://t.co/ABQaN9TtQH
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 29, 2022
انہوں نے لکھا کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے، اگر یقین نہیں آتا تو دنیا بھر سے منتخب کی گئی 2022 کی میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں۔
کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں
مزید برآں امریکی وزیرخارجہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں جگہ پانے والے بہت سے گیتوں میں معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور پریتم کا کیسریا بھی شامل ہے۔