کم قیمت عالمی معیار کی کتابوں کیلئے امینہ سیّد کے نئے اشاعتی ادارے لائٹ اسٹون کا آغاز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کم قیمت عالمی معیار کی کتابوں کیلئے امینہ سیّد کے نئے اشاعتی ادارے لائٹ اسٹون کا آغاز
کم قیمت عالمی معیار کی کتابوں کیلئے امینہ سیّد کے نئے اشاعتی ادارے لائٹ اسٹون کا آغاز

کراچی میں کم قیمت پر دستیاب عالمی معیار کی کتابوں کیلئے امینہ سیّد نے نئے اشاعتی ادارے لائٹ اسٹون کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائٹ اسٹون پبلشرز کی مینجنگ ڈائریکٹر امینہ سیّد نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اشاعتی ادارے کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی اسکولوں کو عالمی معیار کی کتابیں کم قیمت میں دستیاب ہوں گی۔

افتتاحی تقریب میں کراچی کے 100 سے زائد اسکولوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ لائٹ اسٹون پبلشرز کی ڈائریکٹر سعدیہ مرزا کا کہنا تھا کہ تمام اہم مضامین کی کتابیں اسکولز کو مہیا کرکے اساتذہ اور طلباء کو معاونت فراہم کرے گا جبکہ ادارے کے تحت ٹیرز ٹریننگ کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیت بھی دی جاتی ہے۔

لائٹ اسٹون پبلشرز کی ڈائریکٹر سعدیہ مرزا نے بتایا کہ درسی کتابوں کے ساتھ ساتھ رہنمائے اساتذہ اور اسباق کی منصوبہ بندی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ہم نے تعلیمی ڈیجیٹل ذرائع کی دستیابی کیلئے سبق اور میوز کا بھی اہتمام کیا ہے اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کے ساتھ بھی اشتراک کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر پبلشنگ ڈائریکٹر نادیہ غنی نے کہا کہ فکشن اور نان فکشن دونوں شعبوں میں غیر معمولی کتابیں شائع ہوں گی جن کے مصنفین میں طارق کھوسہ، جنرل فدا حسین، لیاقت مرچنٹ، پروفیسر شریف المجاہد، شیری رحمان، فوزیہ سعید اور سفارت کار عبدالباسط جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لائٹ اسٹون نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بارے میں پہلی کتاب شائع کی جس کی ادارت ہما بقائی اور نوشین وصی نے کی ہے۔ چونکہ اب بھارت سے کتابیں درآمد نہیں کی جاسکتیں، اس لیے لائٹ اسٹون اِس خلاء کو پاکستانی لکھاریوں کے ذریعے پر کرے گا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف گلوکار اور تعلیمی ماہر شہزاد رائے، عباس حسین اور امین باشوانی تھے جبکہ یہ تقریب عوام الناس کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم فیس بک پر براہِ راست نشر کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شجر کاری کیلئے  تقریب، طلباء و طالبات اور نابینا افراد شریک