ایمازون کے پاکستان میں کام شروع کرنے سے معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہونگے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amazon operations in Pakistan to open new avenues for youth: PM

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی کمپنی ایمازون کے پاکستان میں کام شروع کرنے سے نوجوانوں کیلئے معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہونگے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے کیونکہ ایمازون نے ہمارے سامان کو اپنے سسٹم کے ذریعہ ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کاروباری نوجوان مرد اور خواتین مارکیٹ میں شامل ہوسکیں گے۔

یہ بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب دنیا کی سب سے مشہور ای کامرس کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنے منظور شدہ فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کیا ہے اور امید ہے کہ ایمیزون کی آفیشل ویب سائٹ پر جلد ہی ایک نئی تجدید شدہ ممالک کی فہرست جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ایمازون کے رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیے جانے کے فوائد

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایمازون چند دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گذشتہ سال سے ایمازون کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے جبکہ کمپنی نے ایمازون ڈیٹا سروسز پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے پاکستان میں ایک دفتر رجسٹر کیا تھا۔

Related Posts