امر خان نے مٹی کے طوفان میں کام کرنے والی صحافی کو ”شیرنی“قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امر خان نے مٹی کے طوفان میں کام کرنے والی صحافی کو ”شیرنی“قرار دے دیا
امر خان نے مٹی کے طوفان میں کام کرنے والی صحافی کو ”شیرنی“قرار دے دیا

کراچی: شہر قائد میں آنے والے شدید مٹی کے طوفان کے باعث 4افرادجاں بحق جبکہ متعدد ہوگئے تھے، کراچی میں مٹی کے طوفان کے دوران تیز بارش بھی ہوئی تھی۔ اس دوران شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔

مٹی کے طوفان اور بارش کے دوران مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی فیلڈ میں کام کرتے دکھائی دیں، نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر بھی فیلڈ میں اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹر زم زم خان 19 مئی کو کراچی کے فیریئر ہال پارک سے مٹی کے طوفان کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں تھی اور تیز ہواؤں کے دوران ناظرین تک تازہ ترین صورتحال پہنچاتی ہوئی دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZAMZAM (@zamzamkhan61)

زم زم خان کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد صحافی برادری کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی اور ان کے کام کو سراہا گیا تھا، وہیں اداکارہ امر خان نے بھی انہیں ’بہادر‘ اور ’شیرنی‘ قرار دیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ امر خان نے زم زم خان کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں شیرنی کا لقب دیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

امر خان نے خاتون رپورٹر کے لیے مزید لکھا کہ آندھیوں، طوفانوں سے لڑتے ہوئے کام کرنا‘۔زم زم خان کی مذکورہ ویڈیو میں انہیں فیریئر ہال پارک میں کیمرے کے سامنے رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جسے سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران رپورٹنگ مٹی کے تیز طوفان کی لہر زم زم خان سے ٹکراتی ہے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کے لئے اپنی آنکھیں بند کرنے سمیت چہرے کو دوسری طرف موڑ لیتی ہیں۔مگر اپنی بات کو پورا کرلیتے ہیں۔

Related Posts