میں بچپن سے آئینے کے سامنے اداکاری کرتی آئی ہوں۔امر خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ میں بچپن سے آئینے کے سامنے اداکاری کرتی آئی ہوں اور مجھے ہمیشہ سے یہ علم تھا کہ میں اداکاری ہی کرنا چاہتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فریحہ جبین کی صاحبزادی امر خان نے احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نانی بہت قدامت پرست تھیں اور ہمارے گھر کا ماحول اداکاری کیلئے سازگار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مس مارول پاکستانیوں کیلئے تحفہ ہے، شرمین عبید چنائے

گفتگو کے دوران اداکارہ امر خان نے کہا کہ میری نانی مذہبی رجحانات رکھتی تھیں لیکن اگر انسان کے جینز میں ہی اداکاری کے جراثیم آجائیں تو ان کا اثر تو ہوتا ہے۔ میری والدہ فریحہ جبین کو بھی نہیں لگتا تھا کہ میں اداکارہ بن سکوں گی۔

معروف اداکارہ امر خان نے کہا کہ میں بچپن سے پڑھاکو اور اے گریڈ لانے والی بچی تھی۔ میں نے اے لیول میں بھی میڈیا سے متعلقہ مضامین نہیں پڑھے۔ مجھے اپنی والدہ کو یہ کہتے ہوئے ڈر لگتا تھا کہ مجھے اداکاری کے شعبے میں جانا ہے۔

اداکارہ امر خان نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہیرو کی طرح لگتے ہیں جسے پرنس چارمنگ کہا جاسکتا ہے۔ میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں فلم میکنگ کے اسکول میں جانا چاہتی ہوں۔ اس کے بعد تھیٹر اور شارٹ فلمز میں کام کا موقع ملا۔

Related Posts