مس مارول پاکستانیوں کیلئےایک تحفہ ہے، شرمین عبید چنائے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مس مارول پاکستانیوں کیلئےایک تحفہ ہے، شرمین عبید چنائے
مس مارول پاکستانیوں کیلئےایک تحفہ ہے، شرمین عبید چنائے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ مس مارول پاکستانیوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے مارول سیریز کی ہدایت کاری کرنے والی پاکستان کی پہلی ہدایتکارہ ہیں۔

حال ہی میں فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ بہت جلد شائقین مس مارول کو دیکھ سکیں گے جو کہ ابھی فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی میں اور ثنا امانت چاہتے تھے کہ پاکستانی بھی اس فلم کو دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان کی نعمان اعجاز کے حوالے سے ادھوری بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

فلمساز شرمین عبید چنائے نے اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس ایک وژن تھا اور مارول نے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی ٹیم فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بالکل الگ تجربہ تھا جس کو کرنے میں مجھے بہت زیادہ مزا آیا اور بہت جلد مجھے فلمسازی کرتے ہوئے 20 سال ہورہے ہیں، اس لئے بھی یہ میرے لئے یادگار رہے گا۔

 

Related Posts